’بڑا ہی جان لیوا ہے صاحب، یہ اہم ہونے کا وہم ہونا‘ سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کے بعد عمران اشرف کی پوسٹ وائرل

 لاہور ( اُردو نیوز پاکستان خبریں تازہ ترین ۔ 04 دسمبر 2023ء ) سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کے بعد اداکار عمران اشرف کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے سیاسی رہنماء سے دوسری شادی کرلی ہے، کرن اور ان کے شوہر کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، اسی دوران کرن اشفاق کے سابق شوہر اداکار عمران اشرف نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے ٹی وی شو کا ایک کلپ پوسٹ کیا جس میں اداکار وہاج علی شعر سنا رہے ہیں، جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’بڑا ہی جان لیوا ہے صاحب، یہ اہم ہونے کا وہم ہونا‘۔


ٹی وی ڈرامہ کے کردار ’بھولا‘ سے شہرت پانے والے عمران اشرف نے سابقہ اہلیہ کی اچانک دوسری شادی پر براہِ راست تو کسی بھی ردعمل کا اظہار نہیں کیا تاہم ان کی اس انسٹا سٹوری کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرن اشفاق کی دوسری شادی پر ردعمل قرار دیا گیا ہے۔

 


Comments