پی ایس ایل 9، نسیم شاہ نے گلیڈی ایٹرز کو خیرباد کہہ دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے

 اسلام آباد (اُردو نیوز پاکستان تازہ ترین خبریں - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بجائے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ مکمل ہوگئی جس کی تصدیق پی ایس ایل کے مصدقہ ایکس اکاؤنٹ سے بھی کی گئی



فاسٹ بولر نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے وسیم جونیئر اور ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ کو اسلام آباد کے پہلے راؤنڈ کی پلاٹینم پک بھی مل گئی ہے جبکہ اسلام آباد کو کوئٹہ کی تیسرے راؤنڈ کی پلاٹینم پک ملی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا، تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی فی الحال ممکنہ تاریخ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 دی گئی ہے۔


Comments