امام الحق کے پرتعیش ولیمہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پرچھا گئیں
لاہور (اُردو نیوز پاکستان تازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2023ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات اختتام کو پہنچیں، لاہور میں ہو نیوالے ولیمے کی تقریب سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ولیمے کی تقریب میں امام الحق کو گہرے نیلے رنگ کے تھری پیس سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی دلہن انمول محمود نے انگوری رنگ کا لباس زیب تن کیا۔
اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا۔23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں معروف قوال حمزہ اکرم نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے مہمانوں کو اپنی پرفارمنس سے خوب لطف اندوز کیا تھا۔یہ جوڑا 25 نومبر کو رشتہ ازدواج میں بندھا تھا، نکاح کے موقع پر اس جوڑے کے گلیمرس اسٹائل کوان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔امام الحق کی اہلیہ انمول محمود نے بھی ایکس پر اپنے ولیمے کی ایک تصور شئیر کی۔دٴْلہن نے کیپشن میں لکھا کہ سب سے قیمتی تحفہ جو اللہ نے مجھے دیا ہے وہ آپ ہیں ۔
Comments
Post a Comment