انٹرا پارٹی الیکشن جمعے کو ، عمران خان بلامقابلہ چیئرمین رہیں گے، پی ٹی آئی کور کمیٹی
اسلام آباد (اُردو نیوز پاکستان تازہ ترین خبریں- آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ یکم دسمبر کو انٹر پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کور کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے ، پارٹی میں دیگر عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے۔ جمعہ کو انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔و اضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کی جواب جمع کرانے مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے ۔
Comments
Post a Comment